ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لبنان اور غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیل میں وزیر دفاع کو ہٹانے کی کوششوں پر اپوزیشن لیڈر کی تنقید

Israel Defence Forces, City42, Yoav Gallant
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسرائیل ایک طرف لبنان میں حزب اللہ کے خلاف بڑی جنگ چھڑ رہا ہے دوسری طرف وزیراعظم نیتن یاہو جنگی کابینہ کے رکن وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو ہٹا کر ان کی جگہ نیو ہوپ پارٹی کے سربراہ گیدون ساعر کو وزیر دفاع لانے کے لئے مسلسل جوڑ توڑ کر رہے ہیں۔  اسرائیل میں حزب اختلاف کے رہنما یائر لیپڈ نے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو نیو ہوپ کے سربراہ گیڈون ساعر کے حق میں معزول کرنے کی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "اخلاقی دیوالیہ پن" کقرار دیا۔

یائر لیپڈ نے"اسرائیل کی بحالی کیلئے سماجی انصاف کانفرنس" میں خطاب کرتے ہوئے یہاں تک کہا کہ  "سیاست ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن گئی ہے،"

لیپڈ نے کہا کہ اگر شاس پارٹی کا لیڈر "آریہ دیری جنگ کے وسط میں، وزیر دفاع کو تبدیل کرنے کی کوشش کرے، یوو گیلنٹ جیسے تجربہ کار سیکورٹی پروفیشنل کو ہٹا کر اس کی جگہ کسی ایسے وزیر دفاع کو تعینات کرے جس کا میدان میں کوئی تجربہ نہیں ہے، تو  اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری سیاست اپنی سنجیدگی کھو چکی ہے۔

"حقیقت یہ ہے کہ ڈیری اور (متحدہ تورات یہودیت پارٹی کے رہنما یتزچک)  گولڈکنوف کا خیال ہے  کہ وہ ایک جنگ کے دوران وزیر دفاع کی جگہ لے سکتے ہیں۔ جب کہ ہمارے پاس پہلے ہی دس ہزار زخمی اور سات سو ہلاک ہو چکے ہیں، صرف اس لیے کہ گیدون ساعر انہیں  ان کا من پسند  قانون پاس کرنے میں مدد کرے گا، اخلاقی دیوالیہ پن ہے۔ یہ اعتماد کا قتل ہے۔