سٹی42: انجمن تاجران مزنگ اڈہ نے عیدمیلاد النبی ﷺ پر 100 پائونڈ کا کیک عشاقِ رسول ﷺ میں تقسیم کیا۔ اور نعت رسول مقبول کا مقابلہ منعقد کروایا جس میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
لاہور انجمن تاجران مزنگ اڈہ کے صدر خرم جاوید بہادر کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر محفلِ میلاد کروائی گئی جس میں شہر کے نامور نعت خواں حضرات نے شرکت کی۔
محفلِ میلاد میں 100 پائونڈ کا کیک بھی شرکا میں تقسیم کیا گیا۔ محفل میں ایم پی اے میاں مرغوب، سابقہ ایم پی اے ماجد ظہور، پرسنل سیکرٹری راشد نصراللہ، چیئرمین حاجی اسحاق، چیئرمین میاں خلفان اور علاقہ کی دیگر ممتاز ہستیوں نے بھی شرکت کی۔
اس نورانی محفل میں نعت خوانی کا مقابلہ بھی کروایا گیا جس میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر منتخب ہونے والے نعت خواں حضرات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
محفلَ میلاد میں بچے، بوڑھے اور نوجوانوں سبھی شریک ہوئے۔خواتین کی اس محفل میلاد میں شمولیت کے لئے باپردہ نشستوں کا خاص انتظام کیا گیا تھا۔
انجمن تاجران مزنگ اڈا کے صدر خرم جاوید بہادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم ہماری زندگیوں کے لئے نمونہ ہے اس لیے ہماری کامیابی ان کی پیروی اور اتباع کرنے میں ہی ہے۔ مھفلِ پاک کے اختتام پر ملکِ خداداد کی سلامتی اور فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے دعا بھی کی گئی۔ محفلِ میلاد پاک کے شرکا کے لئے لنگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔