سٹی42: اسرائیل نے شمالی سرحد پر جنگ کے دوران دو اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیارے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں۔
ابتدا میں اسرائیل کے ذرائع نے 30 راکٹ لانچرز پر بمباری کی اطلاع دی بعد میں ٹائمز آف اسرائیل نے لبنانی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 50 سے زیادہ مقامات پر فضائی حملے ہوئے ہیں۔
اسرائیل کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی شام سے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر جنگی طیاروں سے بمباری کی جا رہی ہے۔ اس دوران ہی یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیل کی شمالی سرحد پر دو فوجی مارے گئے ہیں۔
لبنانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ آئی ڈی ایف نے جنوبی لبنان میں محمودیہ کے علاقے میں فضائی حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق 50 سے زائد سائٹس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ اطلاعات اسرائیل میں شمال کی جانب حزب اللہ کے راکٹوں کی ایک بھاری بیراج کے حملے کے دوران آئیں۔
میگن ڈیوڈ ایڈوم ریسکیو سروس کے سربراہ ایلی بن نے بتایا کہ انہیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ میٹولا میں ایک ایم ڈی اے اسٹیشن کو براہ راست ایک راکٹ لگا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس راکٹ کے پھٹنے سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔