سپریم کورٹ کا نیب ترامیم سے متعلق فیصلہ، اہم شخصیات کیخلاف نیب کیسز دوبارہ کھل گئے

20 Sep, 2023 | 10:07 PM

عثمان خان :  سپریم کورٹ کے نیب ترامیم سے متعلق فیصلے کے بعد اہم شخصیات کیخلاف نیب کیسز دوبارہ کھل گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری، شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار کے کیس دوبارہ کھل گئے، جبکہ مراد علی شاہ، ملک ریاض اور ان کا بیٹا،عبد الغنی مجید کے کیسز بھی دوبارہ بحال کردیے گئے۔ 

آصف زرداری،عبدالغنی مجید اور دیگر کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنسز دوبارہ بحال کردیے گئے۔ آصف زرداری کیخلاف پارک لین،منی لانڈرنگ اور توشہ خانہ کیس کو بھی دوبارہ کھول دیا گیا۔ اس کے علاوہ نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ کیس دوبارہ بحال کردیا گیا، جبکہ شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن ریفرنس بھی دوبارہ بحال کردیا گیا۔ 

راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور کیس دوبارہ بحال ہوگیا، جبکہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس بھی کھل گیا۔ 

احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کیخلاف ایل این جی ریفرنس دوبارہ کھول دیا۔ اس کے علاوہ مراد علی شاہ کیخلاف نوری آباد پاور پلانٹ کرپشن کیس بھی دوبارہ کھل گیا۔ سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس دوبارہ کھل گیا۔ ملک ریاض اور اس کے بیٹے کیخلاف باغ ابن قاسم کی زمین پر قبضہ کرنے کا ریفرنس بھی دوبارہ کھل گیا۔

سابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب کے خلاف پی آئی اے کرپشن کیس بھی دوبارہ کھل گیا۔  سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف لوک ورثہ کیس دوبارہ کھل گیا۔ سابق ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف کڈنی ہل کیس بھی دوبارہ کھل گیا۔ سابق وزیر بلوجستان اسفند یار کاکڑ کے خلاف سرکاری خزانہ میں خردبرد کا کیس بھی دوبارہ کھل گیا۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے خلاف اختیارات سے تجاوز کا کیس بھی دوبارہ کھل گیا۔ اس کے علاوہ سابق چئیرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الٰہی کے خلاف سرکاری خزانہ میں خردبرد کا کیس بھی دوبارہ کھل گیا۔ 

مزیدخبریں