طیب سیف : ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کے دوران سی ڈی اے کے چار افسران کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سی ڈی اے میں پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹ میں ملوث تھے۔ ملزمان نے سی ڈی اے سیکٹر ڈی تیرہ میں واقع متعدد پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹس اور جعلی این ڈی سیز جاری کیں۔
گرفتار ملزمان میں عنایت اللہ، آفتاب احمد، مختار سولنگی اور محمد شیراز شامل ہیں۔ ملزم عنایت اللہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر، محمد شیراز بطور گرداور، آفتاب احمد بطور اسٹیٹ مینیجمنٹ آفیسر جبکہ مختیار سولنگی بطور ڈیلینگ اسسٹنٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔