سعید احمد : ریلوے حکام نے گریڈ 19کے سات اعلی افسران کے تبادلے کردئیے, نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
ڈائریکٹر سیفٹی ریلویز اشفاق علی تبسم کی خدمات سی ای او ریلوے کے سپرد کردی گئیں۔گریڈ 19کے افسر حسین اللہ کی خدمات بھی سی ای او ریلوے کو دیدی گئیں۔طاہر مسعود مروت کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایوالوشن وزارت ریلویز تعینات کردیا گیا۔سیکرٹری ریل کاپ عارف الرحمن کو ڈائریکٹر سول کا اضافی چارج دے دیا گیا۔گریڈ 19کے سید عادل گل کاکاخیل کو بطور ڈپٹی چیف پلاننگ وزارت ریلوے خدمات جاری رکھنے کی ہدایات جاری۔شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے افسر امتیاز الحق کی خدمات بھی سی ای او ریلوے کے سپرد کردی گئیں۔گریڈ 19 کے افسر محمد حفیظ کو ڈائریکٹر ویجیلنس لگادیا گیا ہے۔
ریلوے حکام نے گریڈ 19 کے اعلی افسران کے تبادلے کر دیئے ، نوٹیفکیشن جاری
20 Sep, 2023 | 08:41 PM