اسر ار خان : مال روڈ، ٹولنٹن چوک کے قریب ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی.
حاشر نامی اغواء کار 13 سالہ عزیز کو اپنے ساتھ لے جا رہا تھا۔پچے نے مدد کیلئے ٹریفک وارڈن کو آواز دی تو ملزم فرار ہو گیا۔ٹریفک پولیس کے اہلکاروں عمران حیدر، بشارت اور انور نے تعاقب کے بعد پکڑ لیا۔گرفتار ملزم قانونی کارروائی کیلئے نیو انارکلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔