ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا

20 Sep, 2023 | 06:34 PM

 ویب ڈیسک: ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہو گا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈکوچ گرانٹ بریڈبرن سے مشاورتی عمل مکمل ہو گیا،چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے بھی حتمی منظوری دیدی ہے۔ ایشیا کپ والے سکواڈ میں 4 سے 5 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی مڈل آرڈر بیٹنگ مضبوط بنانے کیلئے سرفراز احمد کے نام پر غورکیاگیا ،سرفراز احمد کی فارم اور فٹنس کا جائزہ بھی لیا گیا، نسیم شاہ کی جگہ زمان خان یا حسن علی کی ٹیم میں شمولیت پر مشاورت کی گئی، مسٹری سپینر ابرار احمد اور دیگر سپینرز کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کابھی جائزہ لیاگیا۔

مزیدخبریں