شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 199 حادثات رپورٹ

20 Sep, 2023 | 06:27 PM

اسرار خان: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 199 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

ریسکیو حکام کےمطابق شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 199 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 206 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 85 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 121 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے ک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔ 

مزیدخبریں