بجلی چوروں کے گرد گھیرا مزید تنگ، 97 مقدمات درج، 2 کروڑ سے زائد رقم ریکور

20 Sep, 2023 | 04:52 PM

ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ نے بجلی چوروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، 24 گھنٹوں میں 97 مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ 09 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ دو کروڑ 84 لاکھ سات ہزار 960 کی رقم ریکور کی گئی جسے خزانے میں جمع کروا دیا گیا۔ 

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے بھیکیوال میں بجلی چوری کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 10 کنڈا کنکشن منقطع کر کے ملزمان کے خلاف مقدمے درج کیے جبکہ 4 ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ 

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے 03 پراولیسس پلانٹس پر چھاپہ مارکر ناجائز بجلی کنکشنز منقطع کردیے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل نے 76 مقامات کے کنڈا کنکشنز منقطع کرادئیے۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں تحصیل سٹی میں 76، ماڈل ٹاؤن میں 05 مقدمات کا اندراج ہوا۔ تحصیل شالیمار میں 06 ،رائیونڈ اور کینٹ میں 5، 5 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ 

واضح رہے کہ اب تک کل 1719 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں