بسام سلطان : آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں، تین انڈسٹریل یونٹ سیل، 3 مقدمات درج، چھ لاکھ روپے کے جرمانے.
سموگ و ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ تین انڈسٹریل یونٹ سیل کرکے 3 مقدمات درج، کر لئے گئے ہیں جبکہ چھ لاکھ روپے کے جرمانےعائد کئے گئے ہیں۔ تحصیل سٹی میں 3 یونٹس سیل، تحصیل رائیونڈ میں 3 مقدمات درج کیے گئے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ رواں ماہ میں کل 90 یونٹس کو سیل کیا جا چکا ہے۔ تحصیل سٹی میں 19، ماڈل ٹاؤن 6، شالیمار 60، رائیونڈ میں 5 یونٹس کو سیل کیا گیا۔رواں ماہ میں 4 بھٹہ خشت سیل کرکے انہیں 6 لاکھ کے جرمانہ عائد کیے گئے۔