ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ9 مئی، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزموں کے چالان میں بغاوت کی دفعات عائد

سانحہ9 مئی، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزموں کے چالان میں بغاوت کی دفعات عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سانحہ9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزموں کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش معسود نے بتایا کہ نو مئی کے مرکزی مقدمے سمیت تمام مقدمات میں 120 بی کی دفعات لگادی گئیں۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے چالان پر اعتراضات لگانے کے بعد بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں، لہذا چالان جمع کروانے سے قبل پراسکیوشن کے تمام اعترضات دور کردئے گئے ہیں، اب ایجنسیز کی رپورٹ ملنے پر چالان جمع کروادیا جائے گا۔