لاہور میں آشوب چشم کے مرض میں اضافہ

20 Sep, 2023 | 02:44 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: کراچی اور سندھ کے مختلف شہروں میں آشوب چشم میں اضافے کے بعد اب لاہور میں بھی آنکھوں کے مرض میں اضافہ ہورہا ہے۔

لاہور شہر میں آشوب چشم کے کیسز میں اضافہ ہونے کے سبب میو اسپتال کے  شعبہ امراض چشم میں روز آشوب چشم میں مبتلا 40 سے 50 مریض آرہے ہیں۔اسپتال انتظامیہ نے انفیکشن سے متاثرہ افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آنکھوں پر کالا چشمہ لگانے کا کہا گیا ہے۔ماہر امراض چشم نے صحت مند افراد کو متاثرہ شخص کی آنکھوں میں دیکھنے سے بھی پرہیز کی ہدایت کی ہے کیونکہ انفیکشن متاثرہ شخص کی آنکھوں میں دیکھنے سے بھی پھیلتا ہے۔

ماہر امراض چشم کے مطابق متاثرہ شخص اپنے ہاتھ صاف رکھے اور ہتھیلی سے آنکھوں کو نہ مسلے۔اس کے علاوہ انفیکشن سے متاثرہ افراد اپنا رومال، تولیہ بچوں کی پہنچ سے دور رکھے۔

مزیدخبریں