ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پائیدار ترقی کیلئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے، انوارالحق کاکڑ

 پائیدار ترقی کیلئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے، انوارالحق کاکڑ
کیپشن: Anwar-ul-Haq Kakar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ  پائیدار ترقی کیلئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ترقیاتی اہداف کیلئے وسائل اور سرمایہ کاری سے متعلق مباحثے سے خطاب میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے پاس ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے وسائل کی کمی ہے، قرض میں جکڑے ملکوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ نگران وزیراعظم گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو اجلاس میں بھی شریک ہوئے، اجلاس میں انہوں نے کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ اقدام اور سی پیک پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں اہمیت کے حامل ہیں۔

 نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے عالمی سطح پر معاشی مساوات قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔

نگران وزیراعظم کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے، ایرانی صدر کی ’’سب سے پہلے پڑوس‘‘ کی پالیسی پاکستان کی حکمت عملی سے مطابقت رکھتی ہے۔ پاک ایران تعلقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر یکسانیت اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مضبوط تعاون شامل ہیں۔