سعید احمد :اوپن مارکیٹ میں ڈالر 296 روپے پر مستحکم رہا ،یورو 1 روپے سستا ہوکر 318 روپے پر برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی پاؤنڈ 3 روپے اضافے سے 378 روپے کا ہوگیا،اماراتی درہم 82 روپے 50 پیسے پر مستحکم ہے،جبکہ سعودی ریال 79 روپے 50 پیسے پر براجمان رہا ہے۔