مو ٹر وےپر سفر کر نے والوں کیلئےاہم خبر

20 Sep, 2023 | 12:58 PM

عا بد چودھر ی :موٹروے پر چالان کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ،نیشل ہائی ویزاورموٹروے پراب کم سے کم جرمانہ 500 روپے ہوگا،اوورسپیڈنگ پراب 750 نہیں 2500 روپے کا چالان کٹے گا،بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانہ 750 سے بڑھا کر5000 روپے کردیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کاغذات کے بغیر گاڑی چلانے پر جرمانہ2000 روپے ہوگا،ممنوعہ علاقے میں اوورٹیک کا جرمانہ پانچ گنابڑھا کر 1500 روپے کردیاگیا،ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر 500 کی بجائے اب پورے 5ہزاربھرنا پڑیں گے۔ پولیس گاڑی کی لائٹس استعمال کرنے کا جرمانہ بھی 5 ہزار مقرر کر دیا گیا ،ڈرائیونگ میں غفلت پر بھی 1500 روپے کاچالان کٹے گا،فینسی نمبر پلیٹ اورکالے شیشے لگانے پر ایک ہزار، ایچ آئی ڈی لائٹ کے استعمال پر 2 ہزار فائن ہوگا،رات کو موٹروے پر سفر کرنے کے لیے خستہ حالت لائٹس پر جرمانہ 5000ہوگا

اس کے علاوہ پہلی بار دوران ڈرائیونگ، موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک ڈیوائس کے استعمال پر پابندی عا ئد کر دی گئی ہے،موبائل فون اورالیکٹرانک ڈیوائس کے استعمال پر 500 روپے جرمانہ ہوگا،دوران سفر اب ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پربیٹھے شخص کیلئے بھی سیٹ بیلٹ لازمی قراردے دی گئی ہے۔

نئی شرح کے تحت جرمانوں کااطلاق یکم اکتوبرسے ہوگا۔

 
 
 

مزیدخبریں