ویب ڈیسک: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ محمد عامر کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
محمد عامر کیربیئن پریمیئر لیگ کے ایلیمنیٹر میچ میں 3 گیندیں کرانے کے بعد انجری کا شکار ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد عامر نے اپنی انجری کی نوعیت کے بارے میں بتایا ہے۔
محمد عامر نے ایک صارف کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انشا اللّٰہ میں ٹھیک ہو جاؤں گا، پیٹ کے انفیکشن کی وجہ سے میں پچھلے ہفتے سے دوائی لے رہا تھا۔
فاسٹ بولر محمد عامر نے بتایا کہ پٹھے میں تکلیف ہے انشا اللّٰہ جمعے تک ٹھیک ہو جاؤں گا۔