شا ہد سپرا :لیسکو میں سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کی بلنگ علیحدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، کمپنی نے لائن لاسز میں اضافے کے خدشات کی وجہ سےسگ بلنگ کرنے کے لئے نیا بیج متعارف کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی کے تمام دفاتر میں سولر سسٹم پر منتقل صارفین کی بلنگ علیحدہ کر دی گئی ہے،سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کے لئے بیج16 متعارف کروایا گیا،اس سے قبل لیسکو صارفین کو بیج 15 تک کی بنیاد پر بلنگ کر رہی تھی۔
گزشتہ ماہ سولر سسٹم کی بجلی کی وجہ سے کمپنی کو لائن لاسز مرتب کرنے میں اووربلنگ کرنا پڑی تھی،لیسکو نے ماہ جولائی اور اگست میں سولر سسٹم کی بجلی کو سسٹم کا حصہ بنایا تھا،سسٹم کا حصہ بننے کی وجہ سے لیسکو کے تمام دفاتر میں لائن لاسز بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوا،خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام صارفین کی الگ بلنگ کی جائیگی۔
سو لر سسٹم صارفین کیلئےاہم خبر ،لیسکو نے بڑا فیصلہ کر لیا
20 Sep, 2023 | 12:13 PM