ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گریڈبیس کے 104 افسران کی تعیناتی کے آرڈرز جاری

 گریڈبیس کے 104 افسران کی تعیناتی کے آرڈرز جاری
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریا ض :محکمہ سکول ایجوکیشن نے گریڈبیس کے 104 افسران کی تعیناتی کے آرڈرز جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن میں گریڈبیس کے 104 افسران کی تعیناتی کے آرڈرز جاری کردیئےگئے ہیں ،مذکورہ افسران کے بطور پرنسپل، ایڈیشنل ڈی پی آئی، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ بجٹ اور ڈائریکٹر کی پوسٹ پر تعیناتی کے آرڈز جاری کیے گئے ہیں۔

گریڈ بیس میں لاہور سے ترقی پانیوالے افسران میں طارق غفور،وسیم بٹ، افتخار احمد سیال، طارق محمود، سید فرقاب شاہ ، محمد اعجاز ،خواجہ آصف شامل ہیں ،دیگر سینئر افسران میں شمائلہ ثمن، افشاں ظفر، شاہدہ سہیل ،عطیہ بانو ،ضیاء اللہ اور رئیس اعوان شامل ہیں۔

گریڈ بیس میں ترقی پانیوالے سینئر افسران رواں ہفتے ہی اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔