(ویب ڈیسک)لاہورہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئےدرخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نے آئی جی پنجاب کوعمران ریاض کی بازیابی کیلئے26ستمبرتک کی مہلت دیدی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے محمد ریاض کی درخواست پر سماعت کی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلمان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار محمد ریاض اپنے وکلاء ایڈوکیٹ شازیب مسعود کے پیش ہوئے۔
وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل تنویر احمد ہاشمی ،پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پیش ہوئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موقف اخیتار کیا کہ محمد ریاض اور انکے کونسل میاں علی اشفاق سے میٹنگ میں کافی ڈویلپمنٹ ہوئی، آئی جی پنجاب نے عدالت سے استدعا کی کہ آپ ہمیں مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دیں،26ستمبر تک کی مہلت دے دیں۔
درخواستگزار وکیل میاں علی اشفاق نے بھی کورٹ سے مزید مہلت کی درخواست کی،اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ میں پچھلے 5مہینوں سے یہ سن رہا ہوں،میرا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا۔
عدالت نے آخری بار مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔