پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 1500 لٹر مضر صحت دودھ تلف  

20 Sep, 2023 | 11:08 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، راولپنڈی کے مندرہ ٹول پلازہ پر ناکہ لگا کر  1500 لٹر ملاوٹی مضر صحت دودھ تلف کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں 875 ساشے پان مصالحہ، 500 پیکٹس قلفیاں، 200 لٹر کولڈ ڈرنکس اور 108 ساشے گٹکا تلف کی گئی،موبائل فوڈ لیب کے ذریعے 06 گاڑیوں میں موجود دودھ کا تجزیہ کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انورکا کہنا ہے کہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں پر 1 سپلائر کو جرمانہ کیا گیا ہے۔

 علاوہ ازیں گٹکا، پان مصالحہ اور زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس کی فروخت پر فوڈ پوائنٹس کو جرمانے کیے گئے ہیں،پنڈ دادن خان میں غیر معیاری آئس کریم کی فروخت پر 1 یونٹ کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

 ڈی جی فوڈ نے کہا کہ ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،شہریوں تک محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بچوں کی اشیاء خورونوش بنانے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا تھا جس میں بچوں کی من پسند اشیاء خورونوش کی بھاری مقدار میں مضر صحت سپلائی کو تلف کیا تھا ۔

مزیدخبریں