فاران یا مین :بادامی باغ پولیس کی کامیاب کارروائی ،دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی، ملزم سلیمان عرف مانا کے قبضہ سے1520 گرام چرس اور آئس برآمد ہوئی، جبکہ ملزم عتیق عرف کالا کے قبضہ سے10 لیٹر زہریلی شراب برآمد کی گئی، ملزمان کو خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کیا گیاہے۔
دونوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،قائم مقام ایس پی سٹی سلیمان ظفر کہتے ہیں منشیات کے انسداد کیلئے موثراقدامات کئے جا رہے ہیں۔