اویس کیانی: بجلی کے بھاری بلوں کے ستائے ہوئے شہریوں کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 1روپے83پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کردی۔
سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔ نیپرا اس درخواست پر 27 ستمبر کو سماعت کرے گی۔