کراچی میں بھی بجلی چوروں پر کریک ڈاؤن، ساڑھے پانچ سو مقدمےدرج

20 Sep, 2023 | 12:34 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42: کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے الیکٹرک نے بھی شہر بھر میں بجلی کی چوری میں  ملوث افراد اور نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

کمپنی نے بجلی چوری کے خلاف شہر بھر کے تھانوں میں 550 ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں  82 لاکھ  یونٹس کی چوری کی گئی۔ چوری کی جانے والی بجلی کی مالیت 41کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بجلی چوری کے  20 ایسے بڑے کیس بھی ہیں جہنوں نے بجلی کے  32 لاکھ یونٹس  چوری کئے۔

ترجمان کے مطابق حب میں بجلی کی ڈسٹریبیوشن کاغیر قانونی نیٹ ورک کام کر رہا ہے۔ اس نیٹ ورک کو چلانے والے شخص کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا گیا،  یہ نیٹ ورک حب میں 150 دکانوں کو غیر قانونی بجلی فراہم کر رہا تھا۔

مزیدخبریں