پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

20 Sep, 2022 | 08:29 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)پولیس میں تبادلوں کی نئی لہر، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیت16افسر تبدیل،عمران کشور ایس ایس پی ہیڈکوارٹرزپنجاب کانسٹیبلری تعینات ،حسنین حیدر ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورمقرر کر دیے گئے۔
سید حسنین حیدر ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کردیا گیا،توقیر محمد نعیم کو ایڈیشنل ایس پی ڈولفن لاہور ،غلام دستگیر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سول لائینز ڈویژن لاہور تعینات ،کام بطور سی آئی اے انچارج کریں گے،عمران کشور کا ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز پی سی فاروق آباد تقرر ،غلام مبشر میکن ایس ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ پنجاب تعینات ہوگئے جبکہ شائستہ ندیم کا ایس ایس پی پولیس سکول آف انٹیلی جنس تقرر کیا گیا۔

ایس ایس پی فیصل شہزاد پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب تعینات کردیئے گئے۔ذیشان رضا کاایس ایس پی ایڈمن سپیشل برانچ پنجاب ،عارف شہزاد خان وزیر کو ایس ایس پی پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی تعینات کیا گیا۔ عامر خلیل ،خالد محمود رانجھا ،ناصر عباس ،ثقلین جعفر ،اظہر یعقوب ،آصف ندیم ، حافظ امتیاز احمد کو بھی نئی ذمے داریاں مل گئیں۔

مزیدخبریں