سرکاری ملازمین کے یوٹیلٹی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ

20 Sep, 2022 | 05:30 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) سندھ سیکریٹریٹ اور سندھ اسمبلی کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔ سندھ سرکار نے ملازمین کے یوٹیلٹی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا۔

   محکمہ خزانہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ یوٹیلٹی الاؤنس کا اطلاق یکم ستمبر 2022 سے ہوگا۔  ایک سے 8 گریڈ کے ملازمین کا الاؤنس چار ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار کر دیا گیا۔

 اسی طرح 9 سے 15 گریڈ کے ملازمین کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 9 ہزار کر دیا گیا۔ 16 گریڈ کے ملازمین کا الاؤنس 7 ہزار سے بڑھا کر دس ہزار 500 کر دیا گیا۔  17 گریڈ کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 18 ہزار کر دیا گیا۔ 18 گریڈ کے افسران کا الاؤنس 15 ہزار سے بڑھا کر 22 ہزار 500 کردیا گیا۔

مزیدخبریں