فضائی سفر کرنے والوں کے لئے بری خبر

20 Sep, 2022 | 05:03 PM

Imran Fayyaz

(سعید احمد) لاہور سے کراچی 4 ہفتوں سے بند ٹرین آپریشن کے اثرات، فضائی کرایوں میں بھی اضافہ،مسافروں کی تعداد میں اضافے سے پی آئی اے، سیرین، ائیر سیال اور ائیربلیو کے کرایوں میں اضافہ ہو گیا۔ لاہور سے کراچی پی آئی اے کا یکطرفہ کرایہ 39ہزار 540 روپے تک پہنچ گیا۔

لاہور سے کراچی کےلیے 26 دن سے زیادہ بند ٹرین آپریشن کے اثرات، فضائی کرایوں میں بھی اضافہ،مسافروں کی تعداد میں اضافے سے پی آئی اے، سیرین، ائیر سیال اور ائیربلیو کے کرایوں میں اضافہ ہو گیا۔ لاہور سے کراچی پی آئی اے کا یکطرفہ کرایہ 39ہزار 540 روپے تک پہنچ گیا۔ لاہور سے کراچی پی آئی اے کا ٹکٹ کم از کم 20ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی، لاہور سے کراچی سیرین ائیر کا ٹکٹ 31ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی۔

لاہور سے کراچی سیرین ائیر کا ٹکٹ  کم از کم 28ہزار روپے، لاہور سے کراچی ائیرسیال کا کرایہ 28ہزار 185 روپے، لاہور سے کراچی ائیرسیال کا کم از کم کرایہ 21ہزار 150 روپے، لاہور سے کراچی ائیربلیو کا یک طرفہ کرایہ 19 ہزار 125، لاہور سے کراچی ائیربلیو کا یک طرفہ کم از کم کرایہ 17 ہزار 725 میں فروخت ہونے لگی۔ ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی بندش سے مسافروں کا رش لاہور ائیرپورٹ کی طرف   ہو گیا ہے، مسافروں کی تعداد کے مقابلے میں طیاروں کی کمی کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا گیا۔
 

مزیدخبریں