عمران خان لاکھ چیخیں، آرمی چیف کا تقرر آئین کے مطابق ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن

20 Sep, 2022 | 03:24 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عمران خان لاکھ چیخیں، آرمی چیف کا تقرر آئین کے مطابق ہوگا، جس کا فیصلہ وزیرِ اعظم کریں گے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کمزور ہے، شاید پلٹ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سب کو چور چور کہتا ہے، یہ تو بین الاقوامی چور ثابت ہوا ہے، یہ امپورٹڈ چور ہے، اس کا محاسبہ ہونا چاہیے۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ ابن غلام خود ہے، یہ قوم کو کیا آزادی دلائے گا، ہم قوم کو اس سے آزادی دلائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ سے متعلق کہا وہ خواجہ سراؤں کے تحفظ سے متعلق قانون میں ترمیم لا رہے ہیں۔

مزیدخبریں