ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست اترپردیش میں کبڈی کے کھلاڑیوں کو بیت الخلا میں کھانا پیش کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی جس پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ویڈیو 16 ستمبر کو لڑکیوں کے انڈر 17 ریاستی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ کے دوران بنائی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی گندے اور بدبودار بیت الخلا میں چاول اور سبزی کا سالن برتنوں میں لے کر وہی کھا رہے ہیں۔
यूपी की कबड्डी खेलने वाली बेटियों को टॉयलेट में खाना परोसा गया।
— Congress (@INCIndia) September 20, 2022
झूठे प्रचार पर करोड़ों खर्च करने वाली BJP सरकार के पास हमारे खिलाड़ियों के लिए अच्छी व्यवस्था करने के पैसे नहीं हैं।
धिक्कार है! pic.twitter.com/UazJvCrWPB
ویڈیو سامنے آنے کے بعد اترپردیش حکومت نے سہارنپور کے اسپورٹس آفیسر کو معطل کر دیا۔ آفیسر کا کہنا تھا کہ جگہ کی کمی کے باعث کھلاڑیوں کو ٹوائلٹ میں کھانا دیا گیا۔
سہارنپور کے مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹ میں کھانا پیش کرنے کی شکایت بھی ملی تھی، مذکورہ واقعے پر انکوائری کا حکم دے دیا، رپورٹ آنے کے بعد آفیسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ادھر اپوزیشن جماعت کانگریس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بی جے پی حکومت مختلف مہمات پر کروڑوں روپے خرچ کر سکتی ہے مگر اس کے پاس کھلاڑیوں کے لیے مناسب انتظامات اٹھانے کے لیے پیسہ نہیں۔