ویب ڈیسک:سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ واٹس ایپ کا اپنے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرنے کا پلان۔
تفصیلات کے مطابق نئے فیچر میں صارفین بھیجے گئے پیغام کو ایڈٹ کر سکیں گے۔ تاحال الحال صارفین کو میسج میں غلطی ہونے کی صورت میں پورا میسج ہی ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے۔ متعارف کروائے جانے والے فیچر کی مدد سے صارفین پہلے سے بھیجے گئے میسج کو ایڈٹ کر سکیں گے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین کو اپنے واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ صارفین پلے اسٹورکے ذریعے ایپ کو اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔فلحال اس بارےمیں تفصیلات نہیں جاری کی گئیں کہ یہ فیچر کسطرح کام کرے گا مگر اس بات کا امکان ہے کہ واٹسایپ ایڈٹ کئے گئے پیغامات کے ساتھ ’ترمیم شدہ کا کیبل دکھائے گی۔
رپورٹس کے مطابق میسج بھیجے کے بعد ترمیم کرنے کی سہولت صرف کچھ دیر کے لئے موجود ہو گی۔