ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحان میں فیل کیوں ہوئے؟ سکول ٹیچر کا بچے پربہیمانہ تشدد

Torture
کیپشن: Torture
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: امتحان میں فیل کیوں ہوئے اور سبق کیوں یاد نہیں کیا کاہنہ کے سکول ٹیچر نے طالبعلم محمد سالار خان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا.

کاہنہ پاشا ماڈل ہائی اسکول کے ٹیچر محمد عامر نے مار نہیں پایار کے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیا ، حکومت پنجاب کا گھروں سے بچوں کو سکول لانے کا عظم متاثر ہونے لگا ،گزشتہ روز قبل نویں جماعت کا رزلٹ آیا جس میں صرف 43 فیصد بچوں نے کامیابی حاصل کی.

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کےاعلان کے مطابق، رواں سال نہم جماعت میں بچوں کی کامیابی کا تناسب43.27 فیصد رہا۔ سالانہ امتحان میں کل 2لاکھ66ہزار71 امیدواروں نے شرکت کی۔

امتحان میں سائنس کے 2لاکھ706، جبکہ آرٹس مضامین میں 59ہزار619 امیدواروں نے حصہ لیا، طالب علم لاہور بورڈ کی ویب سائٹ یا بذریعہ ایس ایم ایس "ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن" پر بھی اپنا رولنمبر بھیج کر نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔