ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی فرنچائز کو پی سی بی کی نقل مہنگی پڑگئی

Indian SEC,PCB
کیپشن: Indian SEC,PCB
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کی فرنچائز  سن رائزرز کو سوشل میڈیا پر  سخت ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

سن رائزرز ایسٹرن نے لیگ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کھلاڑیوں کی پاسپورٹ پر تصاویر چسپاں کرکے کیا تو ٹوئٹر پر موجود پاکستانی صارفین نے اسے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئیڈیا کی کاپی قرار دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ہالینڈ اور ایشیا کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان پاسپورٹ پر کھلاڑیوں کی تصاویر چسپاں کرکے کیا تھا جس میں پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں کھلاڑیوں کے کوائف بھی درج تھے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اس ویڈیو کو صارفین نے بے حد پسند کیا تھا کیونکہ یہ آئیڈیا انتہائی منفرد تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینیجر ابراہیم بادیس گزشتہ دو سال سے وقفے وقفے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

 انہوں نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ایشیاکپ سمیت دیگر کئی ایونٹس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انوکھی اور دلچسپ ویڈیوز بنا کر شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کی ہے۔