ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیند پر تھوک نہیں لگائی جائے گی ، عارضی پابندی مستقل کردی گئی

Spit on the ball Ban
کیپشن: Spit On The ball Ban
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشن میں تبدیلیاں کرتے ہوئے   گیند پر تھوک لگانے کی عارضی پابندی کو مستقل کر دیا، نئی پابندیوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے  ہوگا۔

آئی سی سی کی جانب سے کویڈ کے باعث گیند پر تھوک لگانے کی عارضی پابندی عائد کی گئی تھی ، مگر اب اس پابندی کو مستقل طور پر عائد کر دیا گیا ہے ، اسی طرح بلے باز کے کیچ آؤٹ ہونے پر نیا آنے والا کھلاری سٹرائیک اینڈ پر آئے گا۔

آئی سی سی کی نئی تبدیلیوں کے مطابق بلے باز کو ٹیسٹ اور ون دے میچز میں دو منٹ کے اندر سٹرائیک لینے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔