ویب ڈیسک: گجرات میں سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے پیشی پرآیا قیدی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سےایک پولیس اہلکار اور ایک قیدی زخمی بھی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ابتدائی تفتیش میں واقعہ پرانی دشمنی کا لگتا ہے۔
دوسری جانب عدالت کےاحاطے میں قتل پر وکلا برادری کی جانب سے احتجاج جاری ہے اور انہوں نے عدالتی امورکا بھی بائیکاٹ کردیا ہے۔