پنجاب کے 4 ڈویژنز میں کمشنر کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کا فیصلہ

20 Sep, 2022 | 11:20 AM

(قیصر کھوکھر)  پنجاب کے چار ڈویژنز میں کمشنر کی تعیناتی کا معاملہ،،وزیراعلیٰ نے امیدواروں کو انٹرویو کیلئے طلب کرلیا، وزیراعلیٰ آج ایوان وزیراعلیٰ میں کمشنرز کے انٹرویو کریں گے۔

پنجاب کے چار ڈویژنز میں کمشنر کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے امیدواروں کو انٹرویو کیلئے طلب کر لیا ہے، چودھری پرویزالہیٰ آج ایوان وزیراعلیٰ میں کمشنرز کے امیدواروں کے انٹرویو کریں گے۔ پنجاب کے گوجرانوالہ، راولپنڈی، گجرات اور فیصل آباد ڈویژنز میں کمشنر کی آسامیاں خالی ہیں۔

انٹرویو میں منتخب ہونے والے امیدواروں کو فوری طور پر تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے جائیں گے۔مذکورہ چاروں ڈویژنز میں کمشنرز کی اسامیاں خالی ہونے سے انتظامی معاملات التواء کا شکار ہیں ۔

مزیدخبریں