ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات ادا، ونڈسر کیسل میں سپرد خاک کردیا گیا

20 Sep, 2022 | 09:51 AM

ویب ڈیسک:  ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ادا کردی گئیں جس کے بعد ان کو ونڈسر کیسل میں شوہر فلپ کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 02:30 پر ملکہ کے تابوت کو کوئن کمپنی کے جوانوں کا گروپ نیوی گن کیرج لے کر گیا، سہ پہر 2:52 پر ملکہ کے تابوت کو ویسٹ منسٹر ہال کے مغربی گیٹ پر لایا گیا، ملکہ الزبتھ دوم کی آخری سومات کی سروس سہ پہر 3 بجے شروع ہوئی۔

شام 4 بجے برطانوی قومی ترانے کے ساتھ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کی سروس اختتام پذیر ہوئی، شام سوا 4 بجے ملکہ کی میت کا جلوس ویلنگٹن آرچ پہنچا۔

  ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے پہلو میں ونڈسر قلعہ کی گئی، سینٹ جارج چیپل میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، دعائیہ تقریب کے اختتام پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور 500 سے زائد عالمی رہنماؤں نے ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

مزیدخبریں