انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کی منسوخی پر رمیز راجہ کا دبنگ اعلان

20 Sep, 2021 | 10:21 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کے دورے کی منسوخی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 تفصیلات کےمطابق اپنی ٹوئٹ میں رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے سے مایوسی ہوئی ہے اور انگلش ٹیم کی جانب سے کمٹمنٹ پوری نہ کرنے پر افسوس ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے لیے یہ ویک اپ کال ہے کہ ہم نے دنیا کی بہترین ٹیم بننا ہے اور ہم نے کوئی جواز دیے بغیر سب کے خلاف بہترین ٹیم بن کر کھیلنا ہے۔رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ ہم ان شا اللہ زندہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی۔انگلش مینز اور ویمنز ٹیم کو اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔

انگلینڈ کی مینز ٹیم کو 13، 14 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوینٹی کھیلنا تھے، خواتین ٹیم نے بھی 2 ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنا تھے۔

انگلینڈکرکٹ بورڈکاکہناہےکہ ہمیں اس فیصلےکےباعث پی سی بی کی مایوسی کااندازہ ہے،یقین ہےپی سی بی نےانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی لئےبڑی محنت کی ہے،ای سی بی کےمطابق کھلاڑیوں کی سیکورٹی ترجیح ہے،دورہ پاکستان سےمتعلق ہمارےکھلاڑیوں کےخدشات تھے۔

مزیدخبریں