(جنید ریاض)پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2021-22 کا پہلا مرحلہ مکمل، کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس سے عہدیدران کا انتخاب کر لیا گیا، صدر، سینیئر نائب صدر اور نائب صدر کا چناو 30 ستمبر کو سالانہ جنرل اجلاس میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاک ،ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2021-22 کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔ کارپوریٹ کلاس سے علی رضا رضوی، حافظ قاسم شہزاد، شازیہ سلمان، عنصر ظہور، عمیر پراچہ، نادرعلی ہزارہ، حمید اللہ درانی کو منتخب کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایٹ کلاس سے فیض اللہ نورائی، نصرالدین، عبدالقادر، عبدالخالق، سعد اللہ خان، فواد علی شاہ اور سرفراز رضا خان کا انتخاب کیا گیا ہے، سالانہ جنرل اجلاس 30 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ سالانہ اجلاس میں صدر، سینیئر نائب صدر اور نائب صدر کا چناؤ عمل میں لایا جائے گا۔