پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں رہنے والے طلبا کی شامت آگئی

20 Sep, 2021 | 06:45 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا ہاسٹلز میں غیرقانونی الاٹمنٹ  کےخلاف کارروائی،بلوچ کونسل طلباء نے کمرہ خالی کرانے اور رویئے کےخلاف وی سی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔

تفصیلات کےمطابق بلوچ کونسل طلباء نے وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کےخلاف نعرے بازی کی،طلبا کا کہنا تھا کہ چیف سیکیورٹی آفیسر کے رویئے کےخلاف احتجاج کر رہے ہیں جبکہ ہاسٹل انتظامیہ نے ہاسٹل نمبر 1 کمرہ نمبر 3 میں ڈگری مکمل ہونے کے باوجود رہائش پذیر بلوچ طلبا سے کمرہ خالی کرایا تھا،یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی اور ہاسٹلز میں غیرقانونی عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کا اکتوبر کے دوسرے ہفتہ میں لاء اور ماسٹر کلاسسز کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا،کورونا وائرس کے باعث لاء اور ماسٹر کلاسسز کے امتحان پنجاب یونیورسٹی کے شیڈول کے مطابق نہیں لیے گئے تھے جس کی وجہ سے طلباء کو تشویش لاحق تھی کہ ان امتحانات کب لیے جائیں گے، پنجاب یونیورسٹی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کےمطابق لاء اور ماسٹر کلاسسز کے امتحانات اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں لیےجائے گئے ۔


 

مزیدخبریں