بل مانگنے پر ملزموں کابیکری مالک تشدد؛ فوٹیج منظرعام پر

20 Sep, 2021 | 05:19 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)کھانے پینے کی اشیا کے پیسے کیوں مانگے،بک میکر نے ساتھیوں سمیت بیکری پر دھاوا بول دیا،فوٹیج منظرعام پر آ گئی مگر پولیس کو ہوش نہ آیا۔

تفصیلات کےمطابق سامان کا بل مانگنے پر بیکری مالک پر تشدد کا واقع اکبری گیٹ میں پیش آیا،جہاں کشمیر بیکرز پر ملک پومی اور اسکے ساتھیوں نے دھاوا بولا جبکہ مشتعل افراد بیکری مالک کامران کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے، واقع کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا یے کہ ملک پومی اور اسکے ساتھی بیکری مالک کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

بیکری مالک کامران کا کہنا ہے کہ بیکری سے لئے جانے والے سامان کا بل مانگا تو تشدد کیا گیا اور اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ اکبری گیٹ درخواست دے دی مگر سی سی ٹی وی میں وقوعہ کلئیر ہونے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔

مزیدخبریں