سٹی 42: آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے مختلف وارداتوں میں پکڑی جانیوالی گاڑیوں کابھانڈاپھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی انسپکشن برانچ کے دوروں نے پولیس کا کٹھا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے۔ پولیس نے پکڑی جانیوالی گاڑیوں کو روزنامچوں میں درج ہی نہ کیا۔ لاہورسمیت پنجاب بھرکے 10 تھانوں میں 233 گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا، لاہور میں 69گاڑیاں پکڑی گئیں جن میں سے صرف 17 کااندراج جبکہ 52کا ریکارڈ نہ ملا۔ 233 میں سے صرف 95 گاڑیاں ہی سسٹم میں درج کی گئیں۔
وارداتوں میں پکڑی جانیوالی 138 گاڑیوں کاسسٹم میں ریکارڈ ہی نہیں ہے۔ آئندہ پکڑی جانیوالی گاڑی کا ریکارڈ درج نہ کرنےپرکارروائی کاحکم دے دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او اور محرر کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ پولیس افسران پکڑی جانیوالی گاڑیاں ذاتی استعمال میں لاتےہیں۔