ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب نےپولیس کی چالاکیاں پکڑلیں

IG Rao Sardar
کیپشن: IG Punjab Police
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے مختلف وارداتوں میں پکڑی جانیوالی گاڑیوں کابھانڈاپھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی انسپکشن برانچ کے دوروں نے پولیس کا کٹھا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے۔ پولیس نے پکڑی جانیوالی گاڑیوں کو روزنامچوں میں درج ہی نہ کیا۔ لاہورسمیت پنجاب بھرکے 10 تھانوں میں 233 گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا، لاہور میں 69گاڑیاں پکڑی گئیں جن میں سے صرف 17 کااندراج جبکہ 52کا ریکارڈ نہ ملا۔ 233  میں سے صرف 95 گاڑیاں ہی سسٹم میں درج کی گئیں۔

وارداتوں میں پکڑی جانیوالی 138 گاڑیوں کاسسٹم میں ریکارڈ ہی نہیں ہے۔ آئندہ پکڑی جانیوالی گاڑی کا ریکارڈ درج نہ کرنےپرکارروائی کاحکم دے دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او اور محرر کے خلاف کارروائی  کی جائے گی جبکہ پولیس افسران پکڑی جانیوالی گاڑیاں ذاتی استعمال میں لاتےہیں۔