جرائم پیشہ افراد کیخلاف آئین وقانون کے مطابق بلاتفریق کارروائی کی جائے: گورنر پنجاب

20 Sep, 2021 | 02:50 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کی ملاقات۔ گورنر پنجاب کی آئی جی کو خواتین اور بچوں کیساتھ جرائم کے واقعات کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق  گورنر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں صوبے میں امن وامان کے قیام سمیت دیگر امور کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے گورنر نجاب کو صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بر یفنگ دی۔ گورنر پنجاب نے آئی جی کو ہدایات کی کہ وہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف آئین وقانون کے مطابق بلاتفریق کارروائی کویقینی بنائیں، خواتین اور بچوں کیساتھ زیادتی کے مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر کے خاتمے اورعوام کوانصاف کی فراہمی کیلئے حکومت پولیس کیساتھ کھڑی ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ تھانوں میں عوام کو انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، صوبے میں عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت اور پولیس کی ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں