حکومت کا وزیراعظم کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار

20 Sep, 2021 | 02:12 PM

Arslan Sheikh

حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کا شہری کو تفصیلات فراہم کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کا شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کابینہ ڈویژن کی درخواست پر سماعت کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔

حکومت نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ملنے والے تحائف کو کلاسیفائیڈ قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ سربراہان مملکت کے درمیان تحائف کا تبادلہ بین الریاستی تعلقات کا عکاس ہوتا ہے۔ ایسے تحائف کی تفصیلات کے اجرا سے میڈیا ہائپ اور غیر ضروری خبریں پھیلیں گی۔ ب

ے بنیاد خبریں پھیلانے سے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہوں گے جبکہ ملکی وقار بھی مجروح ہو گا۔ عدالت نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری ابرار خالد کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔ 

مزیدخبریں