بزدار نے خود ہی 14 ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کر لئے

20 Sep, 2021 | 01:19 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری رینک کے 14 افسران تعینات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو بالا کرتے ہوئے اپنے طور پر ہی ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کر دئیے۔ ایڈیشنل سیکرٹری تعیناتی کا اختیار محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا ہے۔ وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری کسی بھی محکمے سے کئی گنا زیادہ ہیں۔

یہ ڈپٹی سیکرٹری اراکان اسمبلی کے کام کرانے کے کئے تعینات ہیں۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایک پرنسپل سیکرٹری اور دو سیکرٹری تعینات ہیں۔

مزیدخبریں