ویب ڈیسک: ایف آئی اے سائبر کرائم میں واٹس ایپ ہیک ہونے کی متعدد شکایات رپورٹ۔ سائبر کرائم سیل نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات کو سنگین مسئلہ قرار دیتے شہریوں کو وارننگ جاری کردی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم میں واٹس ایپ ہیک ہونے کی متعدد شکایات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سائبر کرائم سیل نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات کو سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے واٹس ایپ حکام کو تفصیلات بجھوا دیں۔ سائبر کرائم ونگ نے پی ٹی اے حکام سے بھی مسئلہ کے حل کیلئے سفارشات طلب کرلیں۔
متعدد شہریوں کے واٹس ایپ ہیک کر کے ریکوری ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی۔ شہریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال سے پیسے بھی بٹورے گئے۔ سائبر کرائم ونگ نے شہریوں کو واٹس ایپ ایپلی کیشن بروقت اپڈیٹ کرنے کی ہدایات کردی۔