ویب ڈیسک : امریکی ادارے اسپیس ایکس کی شٹل سیاحت کے لیے خلا میں لے جانے والے چاروں افراد کو لے کر واپس زمین پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے اسپیس ایکس کی شٹل سیاحت کے لیے خلا میں لے جانے والے چاروں افراد کو لے کر واپس زمین پر پہنچ گئی ہے۔ واپسی پر یہ شٹل فلوریڈا میں اتری جن میں سوار سیاحوں نے تین روز تک زمینی مدار میں چکر لگایا۔ یہ دنیا کی پہلی ایسی شٹل تھی، جس میں پرواز کرنے والے سبھی سیاح عام عام شہری تھے۔ اس طرح خلا میں سیاحت کا دروازہ کھول دیا گیا ہے۔ اسپیس ایکس نے چند برس پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ عام شہریوں کو سیاحت کے لیے خلا میں لے جانے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔