شادی میں رقص کیلئے بلوا کر لڑکی سے 7 روز تک اجتماعی زیادتی

20 Sep, 2021 | 12:42 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42 ملت پارک کے علاقے میں ہوٹل میں لڑکی سے 7 روز تک اجتماعی زیادتی، پولیس نے زیادتی کرنیوالے 3 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ہوٹل میں لڑکی کو 7 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد 1 ملزم گرفتار جبکہ 2 ملزم گرفتار نہ ہو سکے ہیں۔ پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے لڑکی کا  کہنا تھاکہ ظفرنےشادی کی تقریب میں ڈانس کیلئے بلایا جبکہ ملت پارک ہجویری ہوٹل میں ظفر اور حمزہ نے زیادتی کی۔ ملزموں نے 6 لاکھ روپے بھی چھین لئے۔ 

ادھر لیاقت آباد میں خاتون کو کمسن بیٹی کے سامنے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزم نے خاتون کے تیرہ سالہ بیٹی کو بھی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے ہمسائے کے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم ماں بیٹی پر جسم فروشی کرنے کیلئے دباؤ ڈالتا تھا، خاتون کے انکار پر ملزم نے زیادتی کر ڈالی جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے خاتون کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، پولیس کے مطابق خاتون سے گن پوائنٹ پر زیادتی کا واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا تھا۔

مزیدخبریں