ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کاسونامی، لیسکو کے ٹرانسفارمرز کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ

lesco transformer
کیپشن: lesco transformer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مہنگائی کےسونامی کی وجہ سے لیسکو میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر کی خریداری نہ ہو سکی، لیسکو نے ٹرانسفارمر ساز کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے پر ایک ہزار چار سو پچاس ٹرانسفارمرز کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کر دیا۔
 تفصیلات کے مطابق  مہنگائی کا سونامی لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ٹرانسفارمر بھی بہا لے گیا، لیسکو کی جانب سے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے لاہوریوں کو انتظار مزید طویل ہوگیا ہے، لیسکو نے ایک ہزار چار سو پچاس ٹرانسفارمر کا ٹینڈر جاری کیا تو کمپنیز نے ملی بھگت سے ریٹ بڑھا دیئے ، لیسکو نے بجٹ اوپر جاتا دیکھ کر ٹینڈر ہی ختم کردیا۔

لیسکو کو ٹرانسفارمرز کی خریداری کیلئے ریٹ بڑھنے سے چودہ کڑور سے زائد اضافی ادائیگی کرنا پڑے گی، ذرائع  کےمطابق  لیسکو نے ٹرانسفارمر کی خریدنے کیلئے دوبارہ ٹینڈر جاری کر دیا ہے، بائیس ستمبر کو ٹینڈر اوپن ہونے پر مناسب ریٹ کی صورت میں ٹرانسفارمر کی خریداری کی جائیگی۔