سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح دبئی پہنچ گئے

20 Sep, 2021 | 12:20 PM

ویب ڈیسک : وادی پنج شیر میں تحریک مزاحمت کی قیادت کا دعوی کرنے و الے سابق افغان نائب صدر دبئی پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح جنہوں نے دعوی کیا تھا کہ وہ آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک وادی پنج شیر نہیں چھوڑیں گے کو دبئی میں دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں انہیں ایک بینک میں اکاؤنٹ کھولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امر اللہ صالح نے پہلے تاجکستان گئے تھے اور وہاں سے انہوں نے دبئی کا سفر اختیار کیا۔ 

مزیدخبریں